حریت رہنماؤں اور تنظیموں کی طرف سے شوپیاں میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں چھ کشمیریوں کے قتل کی مذمت 

 
0
373

سرینگر06مارچ (ٹی این ایس)مقبوضہ کشمیرمیں حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے ضلع شوپیاں میں ایک پرائیویٹ کار پر بھارتی فوجیوں کی فائرنگ میں چھ شہریوں کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء اور انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آ غا سید حسن الموسوی الصفوی نے ایک بیان میں اس سانحہ کی شدیدمذمت کی اورشہید افراد کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز جنوبی کشمیر کے حریت پسند عوام کے جذبہ حریت کو توڑنے کیلئے ظلم وو تشدد کے نت نئے ہتھکنڈے آزمار ہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ کٹھ پتلی انتظامیہ نہتے کشمیریوں کے قاتلوں کا بچانے کیلئے نہتے کشمیریوں کو عسکریت پسند قراردے رہی ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت بھی کیا۔ دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی ، ماس موومنٹ کی سربراہ فریدہ بہن جی ، یاسیمین راجہ اورزمردہ حبیب نے اپنے الگ الگ بیانات میں کہاکہ اس سانحے نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ بھارتی فورسز ہر کشمیریوں کو اپنا دشمن سمجھتی ہیں ۔ انہوں نے بھارتی فورسز مقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیریوں کے قتل عام میں ملوث ہیں اور کٹھ پتلی انتظامیہ قاتلوں اہلکاروں کا تحفظ کرر ہی ہے ۔ حریت رہنماؤں مولانا عباس انصاری، مسرور عباس انصاری، غلام محمد خان سوپوری،فضل الحق قریشی اورچیئرمین محمد مصدق عادل ،جاوید احمد میر ، بلا ل صدیقی، انجینئرہلال احمد وار، ظفر اکبر بٹ، شبیر احمد ڈار ، محمد اقبال میر ،محمد احسن اونتو،امتیاز احمد ریشی اورغلام نبی وار، بیرسٹر عبدالمجید ترمبو ، وائس آف وکٹمزکے عبدالقدیراورعبدالرؤف خان،فردوس احمد شاہ کے علاوہ نیشنل فرنٹ ،جموں وکشمیر پیپلز فریڈم لیگ، مسلم دینی محاذ، متحدہ جہاد کونسل ، ایمپلائیز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے صدر عبدالقیوم وانی اور کشمیر اکنامک الائنس کے چیئرمین محمد یاسین خان نے بھی اپنے بیانات میں شوپیاں میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کے قتل شدیدمذمت کرتے ہوئے اسے بھارت کیطرف سے نہتے کشمیریوں کی نسل کشی کی کارروائی قراردیا ہے ۔ ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن نے ایک بیان میں شوپیاں میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں نہتے شہریوں کے قتل کو بہیمانہ اور غیر انسانی سانحہ قراردیا۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی فورسز نہتے کشمیریوں کے قتل عام میں ملوث ہے۔ ادھر مسلم لیگ جموں وکشمیر کے ایک وفد نے پنجورہ اور مولو چتراگام میں شہید نوجوانوں کے جنازے میں شرکت کی ۔ عبدالرشید خان اور عبدالرشید شیخ پر مشتمل وفد نے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔