چیئرمین دختران ملت آسیہ اندرابی کو علالت کے باعث ہسپتال داخل 

 
0
338

سرینگر مارچ 9(ٹی این ایس)مقبوضہ کشمیر میں دختران ملت کی چیئرپرسن آسیہ اندرابی کو علالت کے باعث ہسپتال میں داخل کردیاگیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دختران ملت کی رہنما فہمیدہ صوفی نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ آسیہ اندرابی کو عدالت کے باعث جمعرات کے روز سرینگر کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں انکا علاج ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسیہ اندرابی کی صحت جموں جیل میں نظر بندی کے دوران سخت خراب ہو گئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ نظر بندی کے دوران انکا علاج ومعالجہ نہیں کرایا گیا جس کی وجہ سے انکی صحت تاحال بحال نہیں ہوئی۔ فہمیدہ صوفی نے کشمیریوں سے اپیل کی کہ آسیہ اندرابی کی فوری صحتیابی کے لیے دعا کریں۔