روہنگیا مسلمانوں پر مبینہ مظالم کی چھان بین بین الاقوامی فوجداری عدالت کرے، اقوام متحدہ 

 
0
358

نیویار ک مارچ 10(ٹی این ایس)اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر زید رعد الحسین نے کہا ہے کہ میانمار کی فوج کی طرف سے روہنگیا مسلمانوں پر کیے جانے والے مبینہ مظالم کی چھان بین کے لیے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے رجوع کرنا ضروری ہے۔غیرملکی خبررسان ادارے کے مطابق ایک بیان میں الحسین نے میانمار پر زور دیا کہ وہ آزاد معائنہ کاروں کو راکھین ریاست میں تحقیقات کرنے کی اجازت دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے شکوک ہیں کہ راکھین میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف کارروائی کے دوران ’نسل کشی‘ کے واقعات بھی رونما ہوئے۔ اسی تشدد کی وجہ سے چھ لاکھ سے زائد روہنگیا مہاجرین بنگلہ دیش فرار ہونے پر مجبور ہو چکے ہیں۔