یمنی شہر صعدہ میں فورسز کی پیش قدمی،جھڑپوں میں 52حوثی باغی ہلاک

 
0
367

صنعاء,مارچ 11(ٹی این ایس) : یمن کے علاقے رازح ڈاریکٹوریٹ مرکز اورجبل القد میں دو روز کے دوران لڑائی کے نتیجے میں 52ایران نواز حوثی باغی ہلاک جبکہ دسیوں زخمی ہوگئے ،دوسری جانب یمن کی سرکاری فوج نے عرب اتحادی فوج کی معاونت سے شمالی مغربی گورنری صعدہ کے رازح کے علاقے کو حوثی باغیوں سے چھڑا لیا۔عرب ٹی وی کے مطابق رازح کے وسیع وعریض علاقے کو باغیوں سے چھڑانے کی کارروائی کے دوران خون ریز لڑائی ہوئی تاہم باغی آخر کار فرار ہوگئے اوریوں یمن کی سرکاری فوج نے عرب اتحادی فوج کی معاونت سے شمالی مغربی گورنری صعدہ کے رازح کے علاقے کو حوثی باغیوں سے چھڑا لیا۔بارڈ سیکیورٹی فورسز کے بریگیڈ سات کے سربراہ کرنل حمود ھشام نے عرب ٹی وی کو بتایاکہ رازح ڈاریکٹوریٹ مرکز اورجبل القد میں دو روز کے دوران لڑائی کے نتیجے میں 30 باغی ہلاک اور دسیوں زخمی ہوئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ خفیہ نشانہ بازوں نے بھی 22 حوثی باغی قتل کیے ۔کرنل ھشام نے بتایا کہ صعدہ کے نواحی علاقیرازح کے بیشتر علاقے ایران نواز حوثی باغیوں سے چھڑالیے جب کہ بقیہ علاقوں کو بھی باغیوں سے صاف کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سرکاری فوج نے الازھور، الحجلا، بنی معین قصبے، الحنکہ اور قلہ فراس سے بھی باغیوں کو نکال باہر کیا ہے