نواز شریف کی مقبولیت سے خوف کھانے والے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے: مریم نواز

 
0
744

یہ انصاف کے ترازو کا پلڑا جھکا ہوا ہے کہ  اس میں لاڈلا بیٹھا ہے یہ کیسا انصاف ہے کہ واٹس ایپ پر بننے والی جے آئی ٹی پر نواز شریف پر دو سال سے مقدمات چل رہے ہیں: سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب

راولپنڈی ، مارچ 11 (ٹی این ایس): مسلم لیگ (ن ) کی رہنماء مریم نواز نے کہاہے کہ گیدڑوں کے ڈر سے شیروں کے قافلے نہیں رکتے، نواز شریف کی مقبولیت سے خوف کھانے والے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ، اوچھے ہتھکنڈوں سے نواز شریف کی مقبولیت میں اور بھی اضافہ ہوا ،نواز شریف کی مقبولیت کی دلوں سے اٹھنے والی آوازیں قوم کی آواز بن چکی ہیں،دشمن ہار مان چکا ہے شکست برداشت کرنے کیلئے بڑا ظرف اور حوصلہ چاہیے ہوتا ہے جو مخالفین کے پاس نہیں ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو راولپنڈی میں منعقدہ سوشل میڈیا ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مریم نواز نے کہا کہ پنڈی والو مجھے ایک اعتراف کرنے دو جو جذبہ آج دیکھا اللہ کی قسم اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔یہ سوشل میڈیا کا کنونشن نہیں یہ انقلاب کی لہر ہے جو تنکوں سے نہیں روکا جا سکتا۔آج جذبہ میں جو شدت آئی اسکی وجہ بھی جانتی ہوں آپ کے دل پر چوٹ لگی جو آپ کے لیڈر کے ساتھ کیا گیا تمہیں بھی اسکا دکھ ہے ،یاد رکھو پنڈی کے شیرو آپکا لیڈرنوازشریف بہادر آدمی ہے ، دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھنا جانتا ہے۔

میں بھی اسی بہادر لیڈر کی بیٹی ہوں کیونکہ میں ایک بیٹی بھی ہوں اور مجھے دلی تکلیف ہورہی ہے، مریم نوازنے ترازولہرا کر کہا پنڈی والو گواہی دو یہ صرف ترازو نہیں انصاف کا ترازو ہے ،اسکا جو پلڑا جھکا ہوا ہے اس میں لاڈلا بیٹھا ہے یہ کیسا انصاف ہی واٹس ایپ پر بننے والی جے آئی ٹی پر نواز شریف پر دو سال سے مقدمات چل رہے ہیں، ان پر ایک روپے کی بھی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، سب کے اثاثوں کو کھولا جائے۔

اس موقع پر کیپٹن صفدر ، مریم اورنگزیب ،پرویز رشید حنیف عباسی ،سردار نسیم ،،ملک ابرار ،ملک افتخار،شکیل اعوان ،راجہ حنیف ایڈووکیٹ ، زیب النساء اعوان، چوہدری ایاز،سجاد خان ،حاجی پرویز خان ، ملک ناصر اقبا ل ، تاجر راہنماء شاہد غفور پراچہ،چوہدری اظہر ،سوشل میڈیا آرگنائزر عاطف رئوف ،ذیشان ،راولپنڈی کی مقامی مسلم لیگی قیادت اور تمام یو سیز کے چیئرمین ،وائس چیئرمین ،کونسلرز سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔

لاہور واقعہ کے حوالے سے مریم نواز نے کہاکہ مخالفین جس قدر بھی اوچھی حرکات کریں نواز شریف اور آپکے درمیان کوئی نہیں آ سکتا، الیکشن میں نواز شریف کا مقابلہ کرو کھل کر سامنے آئو ، چھپ کے وار نہ کرو،ایسا کرنے والے گیدڑ ہوتے ہیں، کنٹینرز کی گندی ترین زبان اور شرمناک کلچر پروموٹ کیا گیا ۔مریم اورنگزیب نے اہل پنڈی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ پنڈی نی2013 میں عمران خان کو منتخب کیا تھا کیا اس نے اپنے حلقے کی خبر لی نہیں ،لیکن مسلم لیگ ن نے پنڈی میں میٹرو بس سروس ،انسٹی آف کارڈیالوجی ،انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی سمیت ان گنت ترقیاتی منصوبے مکمل کیے ۔

یہ ذمہ داری اس حلقے سے جیتنے والے کی تھی تاھم پنڈی والو یا د رکھو یہ ذمہ داری بھی ن لیگ نے پوری کی ۔مریم نوا ز نے کہا کہ عمران نے سینیٹر گروی نہیں رکھے عوام کی ووٹ کی پرچی کو گروی رکھا ہے ،ان کے پاس الزامات کی گندی سیاست کے علاوہ کچھ نہیں،خالی کرسیاں کہنے والے اس جم غفیر کو ضرور دیکھیں اور گواہی دیں کہ عوام نواز شریف کے ساتھ ہے ،عوام کارکردگی کے ساتھ ہیں اور عوام حق ،سچ اور انصاف کے ساتھ ہیں ۔