سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ اسی جمہوریت کے لئے زہر قاتل کے برابر ہے، سنیٹر طاہر بزنجو

 
0
342

اسلام آباد، مارچ18(ٹی این ایس) : نیشنل پارٹی کے ورکرز کنونشن سے سنیٹر طاہر بزنجو نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ سینٹ کے انتخابات جمہوریت کو آگے بڑھانے کا ایک اہم پیش رفت ہے،سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ اسی جمہوریت کے لئے زہر قاتل کے برابر ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم ایسا پاکستان تعمیر کرنا چاہتے ہیں جہاں غریب سے غریب شہری بھی باعزت زندگی گزار سکیں، پاکستان میں غریبوں کو دبانا شیوا بن چکا ہے، اتوار کے روز ورکرزکنونشن سے سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے مقررین کا کہنا تھا کہ ہمارا ایجنڈا امن وسلامتی کا ہے، نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل بزنجو نے کہا کہ ہماری جماعت میں جتنے پڑے لکھے ہیں اتنے کسی بھی جماعت میں نہیں،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت بین الاقوامی کشیدگیوں کا سامنا ہے،ہمیں ہوش کے ناخن لینے چاہئے تاکہ وطن عزیزپاکستان کودرپیش خطرات سے بچانا جاسکے، اداروں کو آپس میں دست و گریباں ہونے کے بجا ئے آپس میں مل بیٹھ کر مسائل کے حل کرنے پر غورکرنا چاہئے۔ میر حاصل نزنجو نے کہا کہ سینٹ انتخابات میں جو کچھ بھی ہوا بہت غلط ہوا، عدلیہ، فوج اور پارلیمنٹرینز سے گزارش ہے کہ مملکت پاکستان کی بقا کے لئے سب مل کر کام کریں،ہم چاہتے ہیں کے آنے والے انتخاب صاف و شفاف ہو،الیکشن میں کوئی بھی کسی دوسرے پر پر دباؤ نہ ڈالیں،آئندہ حکومت کس کی ہونی چاہئے یہ حق صرف اور صرف عوام کے پاس ہونا ضروری ہیں، نہ عدلیہ کے پاس، عسکری اداروں اور نہ ہی کسی فرد کے پاس ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہر صوبے کو ان کا حق دیا جائے، مملکت خدا داد میں تمام ثقافتوں اور زبانوں کو برابری کی بنیادپر حقوق ملنے کے خواہشمند ہیں۔