یوم پاکستان کے موقع پر کوہلو   میں 5577 فٹ بلند ی بنایا گیا  6 ہزار مربع فٹ پاکستان کا سبز ہلالی پرچم روشن ہوگیا، میلوں تک آنکھوں کو خیرہ کرنے والا منظر

 
0
560

کوئٹہ، مارچ 22 (ٹی این ایس):  یوم پاکستان کے موقع پر کوہلو کی پہاڑی پر بنایا گیا  6 ہزار مربع فٹ پاکستان کا سبز ہلالی پرچم روشن ہوگیا۔

جندر نامے یہ پہاڑ جو سطح سمندر سے 5577 فٹ بلند ہے پر 300×200 فٹ  پرچم بنایا گیا ہے جس کیساتھ قمقمے بھی جڑ دئے گئے ہیں اور  کل یوم قراردادِ پاکستان کی مناسبت سے آج شام ہی سے انھیں روشن کردیا گیا ہے۔

روشن پرچم پاکستان  نے آنکھوں کو خیرہ کرنے والا سماں باندھ دیا ہے اور اسے  میلوں دور سے دیکھا جاسکتاہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ  بھارتی اعانت سے چلنے والی دہشتگرد تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (BLA) یہیں قائم ہوئی تھی۔