ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی کی علاقہ میں صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کا عمل برق رفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایت

 
0
285

کراچی،مارچ 26(ٹی این ایس): ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی ایاز حمید اللہ بلوچ نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کردی ہے کہ وہ بلدیہ غربی میں رہائش پذیر عوام کو بلاتفریق سہولیات کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے بلدیاتی افسران بلدیاتی نمائندوں کی مشاورت سے صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کا عمل برق رفتاری سے مکمل کریں ۔
بلدیاتی افسران اور نمائندوں کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے ا یڈمنسٹریٹر بلدیہ نے بلدیہ غربی کی حدود میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو ہنگامی بنیادوں پر بہتر بنانے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ تمام تر دستیاب ہلکی و بھاری مشینری اور افرادی قوت کو بروئے کار لاکر صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کا عمل ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے نکاسی آب کی صورتحال کی بہتری کیلئے سیوریج لائینوں کی تبدیلی اور مین ہولز کی تعمیر و مرمت کے کاموں پر بھی خصوصی توجہ مرکوز رکھی جائے اور اسٹریٹ لائٹس کی مرمت اور تبدیلی کیلئے فوری اقدامات کیئے جائیں۔
اجلاس میں موجود بلدیاتی افسران نے ایڈمنسٹریٹر کواس ضمن میں کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دیتے بتایا کہ دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر تمام کاموں برق رفتاری سے مکمل کرنے کیلئے افسران و عملہ شب و روز جدوجہد میں مصروف عمل ہیں ۔