پاکستان نیوی بھرپور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی حامل بحری قوت ہے جو دشمن کے کسی بھی جارحانہ اقدام کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے،سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا آپریشنل مشق رباط 2018 کے ڈی بریف سیشن سے خطاب

 
0
358

کراچی مارچ 26(ٹی این ایس)پاک بحریہ کی جانب سے آپریشنل مشق رباط 2018 کے ڈی بریف شیشن کا کراچی میں انعقاد ہوا،ڈی بریف شیشن میں سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی اختتامی شیشن کے مہمان خصوصی تھے۔پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق مہمان خصوصی سربراہ پاک بحریہ نے ڈی بریف سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ آپریشنل مشقیں دفاع وطن کے لیے ضروری ،پیشہ ورانہ تربیت اور دفاعی تیاری کے لیے نہایت اہم ہیں۔ مشترکہ مشق رباط میں پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے درمیان باہمی ربط کا اعلیٰ معیار قائم کرنے کے لیے مشترکہ آپریشنز پر توجہ دی گئی ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نیوی بھرپور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی حامل بحری قوت ہے جو دشمن کے کسی بھی جارحانہ اقدام کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ درپیشن چیلنجز کا تقاضہ ہے کہ ہم اپنے آپریشنل منصوبوں کا بھرپور مشقوں او ر سوچ بچار سے جائزہ لیتے رہیں۔بعد ازاں  سربراہ پاک بحریہ نے مشق کے دوران جنگی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے والے بحریہ اور فضائیہ کے تمام افسران اور جوانوں کی کاوشوں کو سراہا۔