پنجاب پولیس کے ڈیپارٹمنٹل پروموشن بورڈ کااجلاس، محنتی ، قابل اور فرض شناس انسپکٹرز کے سروس ریکارڈز پر غور کے بعد 49انسپکٹرز کی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی ) کے عہدوں پر ترقی کی منظوری

 
0
373

لاہور،مارچ 26 (ٹی این ایس): انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے 49 انسپکٹرز کی ترقی کی منظوری دیتے ہویئے انہیں ڈی ایس پی کے عہدوں پر تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج سنٹرل پولیس آفس کے کمیٹی روم میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن بورڈ کااجلاس منعقد ہو ا جس میں صوبے کے مختلف اضلاع میں خدمات سر انجام دینے والے محنتی ، قابل اور فرض شناس انسپکٹرز کے سروس ریکارڈز زیر غور آئے اور پروموشن بورڈ کے اراکین نے 49انسپکٹرز کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی ) کے عہدوں پر ترقی دینے کی منظوری دی جس کے بعد ان افسران کی ترقی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ آئی جی پنجاب عارف نواز خان کے چارج سنبھالنے کے بعد افسران اور اہلکاروں کی ترقیوں کے عمل میں خاطر خواہ تیزی آئی ہے اور گذشتہ چند ماہ کے دوران 29ڈی ایس پیز کو ایس پی جبکہ مجموعی طور پر 102انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدوں پر ترقی دینے کی منظوری بھی دی جاچکی ہے ۔

محکمانہ پروموشن بورڈ کےتازہ اجلاس میں ترقی پانے والوں میں درج ذیل انسپکٹرز :

اختر مجید بھٹی ، محمد یعقوب ، محمد عثمان ، شبیر احمد خان ، حمیرا تبسم ، مظہر فرید ، ملازم حسین ، ریاض حسین، محمود علی ، نوید اکمل ، ریاست جاوید باجوہ ،سرفراز احمد، محمد ارشد لطیف، عظمت حیات، محمد اسلم، محمد الیاس، شہناز پروین ، طاہر مجید ، صابر حسین ، محمد ارشاد، عباس اختر، صفدر اقبال، عبدالوحید، اعجاز علی ، مجید اختر، عمر حیات،محمد افسر، اعظم محمود، ناصر حنیف، اصغر تنویر، پرویز حسین بٹ، علی عادل رضا، جاوید اقبال ، محمد غیاث، ذوالفقار علی ، اعجاز حمید، مستحسن علی شاہ ، احسن محمود گوندل ، محمد اسلم ، محمدمنیر، وقار الحق، خالد محمود، فلک شیر، خالد محمود، حیدر حسین ، عظمت اللہ، نمرین منیر، مسعود الحق اور ظفر اقبال شامل ہیں ۔