عوامی نیشنل پارٹی کےرہنماء ارباب عثمان  پاکستان تحریک انصاف میں شامل

 
0
505

پشاور، مارچ 26(ٹی این ایس):عوامی نیشنل پارٹی کےرہنماء ارباب عثمان نے  پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

اس سلسلہ میں  ارباب عثمان نے ساتھیوں سمیت چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی ہے جس میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک، رکن قومی اسمبلی عمران خٹک اور سابق رکن قومی اسمبلی نور عالم خان بھی موجود تھے۔

ارباب عثمان سابق صوبائی وزیر ارباب ایوب کے صاحبزادے ہیں جو دومرتبہ صوبائی کابینہ کے رکن رہ چکے ہیں

اس موقع پر ارباب عثمان  نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں،عمران خان نے پختونخوا میں عملی طور پر بہترین حکومت کرکے دکھائی۔ انھوں نے کہا کہ پختونخوا کو مثالی صوبہ بنا کر عمران خان نے ثابت کیا کہ پاکستان میں عمدہ سیاست اور حکومت ممکن ہے، اورمستقبل تحریک انصاف اور عمران خان کا ہے، ارباب عثمان

عمران خان نے ارباب عثمان اور انکے ساتھیوں کی تحریک انصاف میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ  پختونخوا میں کی جانے والی کامیاب اصلاحات کو دیگر صوبوں تک توسیع دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کو کرپشن فری بنانے کے علاوہ کوئی راستہ موجود نہیں۔