آرمی چیف کی برونائی دارالسلام کے سلطان اورنائب وزیرِ دفاع سے ملاقاتیں

 
0
737

راولپنڈی، مارچ 26 (ٹی این ایس): آرمی چیف جنرل قمر باجوہ جو برونائی دارالسلام کے دورے پر ہیں نے سوموار کو برونائی کے سلطان اور فوجی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری  بیان کے مطابق آرمی چیف نے برونائی کے سلطان حاجی حسن البولکیا اور نائب وزیر دفاع میجر جنرل داتو پادوکا سری سے بھی ملاقاتیں کی ہیں جن میں باہمی دلچسپی بالخصوص دفاعی تعاون اور ملٹری ٹو ملٹری تعلقات پر بات چیت ہوئی ہے۔

اس سے پہلے برونائی پہنچنے پر جنرل باجوہ کا پرتپاک انداز میں استقبال کیا گیا۔ سلطان حاجی حسن البولکیا نے اپنے محل میں انکو خوش آمدید کہا۔