نئی دہلی،اپریل01 (ٹی این ایس):بھارت کی مشرقی ریاست اڑیسہ میں ابھی مگرمچھ کا خوف کم نہیں ہوا کہ بندروں کا نیا خوف پیدا ہو گیا ہے۔ ریاست کے کٹک ضلع میں ایک نوزائیدہ بچے کو ایک بندر اٹھا کرلے بھاگا ہے اور حکام اس کی تلاش میں ہیں۔یہ بچہ صرف 16 دنوں کا ہے اور وہ تلابستا گاؤں کے اپنے گھر میں اپنی والدہ کے ساتھ سو رہا تھا کہ اسے بندر نے اچک لیا۔بھارتی خبررساں ادارے کے مطابقیہ بات امدادی کاموں میں شامل محکمہ جنگلات کے ذرائع نے بتائی ۔ماں نے جب بندر کو بچہ لے کر بھاگتے دیکھا تو انھوں نے شور مچایا پھر گاؤں والے جمع ہو گئے اور اس واقعے کی حکام کو خبر کی گئی۔محکمہ جنگلات اور آگ بجھانے والے محکمے کے اہلکار گاؤں پہنچ گئے ہیں اور بچے کی تلاش جاری ہے۔محکمہ جنگلات کے ایک افسر نے بتایاکہ بچہ کو رونے میں تکلیف ہے اس لیے ہمیں اس کے رونے کی آواز نہیں مل رہی اور اسی لیے اسے تلاش کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔انھوں نے بتایا کہ محکمہ جنگلات کے 30 افراد سنگرام کیشری موہنتی کی قیات میں تین ٹیموں میں منقسم ہو کر گاؤں والوں کے ساتھ بچے کی تلاش کر رہے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ گذشتہ چند دنوں کے دوران اس علاقے میں بندروں کے حملے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔