ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کی فتح، 143  کے بڑے مارجن سے ہرایا، پہلا ہی میچ کھیلنے والے حسین طلعت مین آف دی میچ

 
0
405

کراچی 02  اپریل  (ٹی این ایس): پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والی تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے 143

رنز سے  فتح حاصل کرلی۔

پاکستان کی سرزمین بالخصوص کرراچی میں ۹ برس کے بعد کھیلے جانے والے  اس باقاعدہ بین الاقوامی میچ میں کئی  ریکارڈ  بھی اکھاڑ پچھاڑ دئے گئے۔

پاکستان کی بڑے مارجن سے  کامیابی،کسی بھی ٹی ٹوئنٹی میچ میں دوسری سب سے   بڑی کامیابی ہے ۔اس کے علاوہ ویسٹ انڈیزکا یہ سکور نہ صرف پاکستان کے خلاف سب سے کم ہے بلکہ انفرادی طور پر بھی سب سے کم ہے۔

خیال رہے پاکستان کی جانب سے 203رنز کے ہدف میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم صرف 60رنز ہی بناپائی۔

پاکستان کی طرف سے ڈیبیو کرنے والے حسین طلعت نے پہلے ہی میچ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے نہ صرف 43 رنز بنائے بلکہ دو کیچ پکڑنے کے  علاوہ ایک وکٹ بھی حاصل کی۔ انھیں اس کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دےدیا گیا۔