بھارتی فوج کے ہاتھوںکشمیریوں کا قتل عام، آسہ اندرابی کا پاکستان سے یوم سیاہ منانے کی اپیل

 
0
426

سرینگر ، یکم اپریل (ٹی این ایس):  بھارتی جابرانہ تسلط کے خلاف مزاحمتی کیمپ میں شامل خواتین حریت پسند جماعت دخترانِ ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی نے  قابض بھارتی  فوج  کے ہاتھوں اتوار کے روز ایک ہی دن میں  13 کشمیریوں کو  شہید اور 100 سے زائد کو زخمی کئے جانے  پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کشمیر لہو لہان ہے، لوگ ہر طرف لاشیں گن رہے اورہر طرف مساجد میں پاکستان کے ترانے بج رہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں آسیہ اندرابی نے کہا کہ مقبوضہ وادی کشمیر لہو لہو، معصوم کشمیریوں کے خون کی ہولی جاری ہے ایسے میں حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ کشمیریوں کے اس قتل عام پر احتجاج اور انکی حالت زار کو اجاگر کرنے کی خاطرملک بھر میں  یوم سیاہ کا اعلان کرے۔

انھوں نے  کہا کہ کشمیری مجاہد ین  بھارتی بربریت کا بیمثال مقابلہ کر رہے ہیں جبکہ عام نوجواں ہر گلی کوچے اور سڑک پر بھارتی قابض فورسز کے خلاف تاریخساز مزاحمت کررہے اور گولیاں و پیلٹ کھا ر ہے ہیں۔

آسیہ اندرابی نے حکومت اور اہل پاکستان سے کہا  ہے کہ  کشمیر کے مظلوم لوگ آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں،پاکستان اور اسلام کیلئے جانیں دے رہے ہیں،ہر مسجد سے، ہر طرف فضاؤں میں پاکستان کے ترانےبلند ہورہے ہیں  ایسے میں آپ پر یہ دینی و ملی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ آپ بحیثت ایک قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے یوم سیاہ منائیں اور انھیں  یقین دلائیں کہ آپ انکے اس دردو کرب کو محسوس کر رہے ہیں۔