کوئٹہ کےسٹلایٹ ٹاؤن  میں فحاشی کا اڈہ ایک بار پھر بحال، پولیس جان کر اندھی بہری بنی ہوئی ہے، اہل محلہ  نالاں

 
0
2264

کوئٹہ،02  اپریل  (ٹی این ایس): کوئٹہ کےسٹلایٹ ٹاؤن  میں فحاشی کا اڈہ ایک بار پھر بحال ہوگیا ہے۔

ٹی این ایس کو بتایا گیا ہے کہ محلے  والوں نے  ایس ایس پی کوئٹہ اور بالا حکام کو درخواست بھی دی تھی فحاشی کا اڈہ سرعام چل رہا ہے مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی۔ اہل محلہ کا کہنا ہے کہ  ہ اڈہ چلانے والوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ انھوں نے  ٹی این ایس کے ذریعہ حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ وہ اس  سماجی ناسور کا فوری نوٹس  نہ صرف اس مکرہوہ اڈے کو ہمیشہ کے لئے بند کرائیں بلکہ اسے چلانے اور انکی  پشت پناہی کرنے والوں کو  بھی سخت سزا دیں۔