قذافی کے صاحبزادے الساعدی القذافی کھلاڑی قتل کیس میں بری

 
0
481

طرابلس،04اپریل(ٹی این ایس):لیبیا کی ایک اپیل عدالت نے سابق مقتول لیڈر معمر قذافی کے بیٹے الساعدی القذافی کو فٹ بال کوچ اور لیبی فیڈریشن کے سابق رکن بشیر الریانی کے قتل کیس سے بری کردیا ۔الساعدی القذافی کی بریت کے باوجود انہیں رہا نہیں کیا جائے گا بلکہ وہ دیگر الزامات کے تحت سامنا کرنے والے کیسز کی وجہ سے جیل میں رہیں گے۔ ان پر 17 فروری کے انقلاب کیدوران اختیارات کے ناجائز استعمال اور لوٹ مار جیسے الزامات کا سامنا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق لیبیا کی ایک اپیل عدالت نے جاری کیے گئے باضابطہ فیصلے میں سابق مقتول لیڈر معمر قذافی کے بیٹے الساعدی القذافی کو فٹ بال کوچ اور لیبی فیڈریشن کے سابق رکن بشیر الریانی کے قتل کیس سے بری کردیا ،دوسری جانب مقتول کھلاڑی بشیر الریانی کے صاحبزادے علی الریانی نے عدالتی فیصلے کو شرمناک قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فیصلہ ظالمانہ ہے اور ان کا خاندان اس کے خلاف اپیل دائر کرے گا۔ علی الریانی کا کہنا تھا کہ الساعدی القذافی ان کے والد پر تشدد اور اس کے بعد ان کے قتل کے مرتکب ہیں اور ان کے پاس اس کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔