کندھ کوٹ ضلع کونسل میں ترقی کے لئے آنے والے 14 کروڑ روپے کی اسکیموں کے ٹینڈرز اوپن

 
0
515

تنگوانی ، اپریل 06 (ٹی این ایس): کندھ کوٹ ضلع کونسل کے چیئرمین سردار میر محبوب علی خان بجارانی کی جانب سے ضلع بھر میں سندھ حکومت کی جانب سے ترقی کے لئے آنے والے 14 کروڑ روپے کی اسکیموں کے ٹینڈرز اوپن کئے گئے۔
اس موقع پر ٹھیکدار اسرار اینڈ کمپنی ۔بلوچ انٹر کمپنی۔فہیم اینڈ الیاس ۔جی ایس جی کمپنی۔نثار اینڈ کمپنی۔محمد صلاح سبزوئی ۔اعجاز مزاری و دیگر کمپنیوں کے ٹھیکداروں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کونسل کی تاریخ میں پہلی بار اوپن ٹینڈرز کئے گئے ہیں جو ضلع کونسل کے ممبران اور ٹھیکیداروں کے سامنے کھولے گئے ۔ ضلع کونسل حال میں میر اصغر علی بجارانی کی چئیرمین شپ میں وکیل سعید بجارانی،رحمت خان سھریانی اور حاکم بنگوار پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی تھی جس ہر کونسل میں ترقیاتی اسکیموں کے مطابق فنڈز اور کام کی تقسیم کار کی منظوری دی اس صحیح عمل سے اصل ٹھیکداروں کو ٹھیکے ملے۔ انہوں کہا کہ جلد ضلع کے اندر ترقیاتی کام شروع کئے جائیں گے ۔