ارباب عالمگیر نے اہلیہ سمیت انکا نا م ای سی ایل میں ڈالے جانے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

 
0
379

یونیورسٹی روڈ پر میرےصرف دو پلازے ہیں نیب نے پانچ ظاہر کردئے، خاندانی لینڈ لارڈ ہوں، یہ تو دو ارب کا ریفرنس ہے سو ارب روپے کا ریفرنس بھی ہو تو دفاع کرسکتا ہوں: ٹی این ایس سے گفتگو
پشاور، اپریل 08 (ٹی این ایس): پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر مواصلات ارباب عالمگیر نے انکا نام ای سی ایل میں ڈالے جانے کے خلاف سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس اقدام کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ نیب نے ارباب عالمگیر کو نوٹس جاری کردیا اورانھیں اور ان کی اہلیہ عاصہ عالمگیر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے حکام کو ہدایات بھی جاری کردیں۔

ٹی این ایس سے بات کرتے ہوئے اربا ب عالمگیر نے ای سی ایل کے قانون کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس قانون کے خلاف ہیں کی اس میں جسکا چاہا جاتا ہے نام ڈال دیا جاتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ یونیورسٹی روڈ پر میرےصرف دو پلازے ہیں نیب نے پانچ ظاہر کردئے، بی آر ٹی سے صوبائی حکومت نے مجھے چالیس کروڑ روپے دئیے ،خاندانی لینڈ لارڈ ہوں، یہ تو دو ارب کا ریفرنس ہے سو ارب روپے کا ریفرنس بھی ہو تو دفاع کرسکتا ہوں۔
انھوں نے کہا کہ میں نےحکومت کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا، سازش کے تحت میرے خلاف کیسز کھولے گئے ہیں،نیب کے کیس میں صرف اکاؤنٹس کا معاملہ ہے میرا چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اسے ٹھیک کردیے گا۔
اربا ب عالمگیر نے کہا کہ افسوس ہے نیب عزت داروں کو بے عزت کررہا ہے،نواز شریف ،ان کے خاندان اور داماد پر تین سو ارب روپے کا کیس ہے مگر ان کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا جاتا۔