تنگوانی شبیر آباد میں قبائلی تصادم ، 8 افراد زخمی، پولیس اہلکار تھانہ چھوڑ کر چلے گئے

 
0
566

تنگوانی، اپریل 08 (ٹی این ایس): تنگوانی شبیر آباد تھانے میں قبائلی تصادم میں 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ٹی این ایس کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق یہ تصادم نندوانی اور بنگلانی قبائل کے افراد کے درمیان ہوا ہے جس میں بھاری ہتھیاروں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔تصادم میں آٹھ افراد زخمی ہوئے جن میں سے تین کی شناخت بالاچ،طفیل اورعمر کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمیوں کو تنگوانی ہسپتال داخل کرالیا گیا ہے۔
اہم اور تشویشناک امر یہ ہے کہ تصادم کے دوران پولیس اہلکار تھانہ چھوڑ کر باہر نکل گئے۔