اسلام اباد میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے حوالے سے آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی ہدایات

 
0
428

اسلام آباد اگست 31 (ٹی این ایس): اسلام اباد میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے حوالے سے آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی ہدایات۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ ڈی ائی جی آپریشنز وقار الدین سید تمام سیکورٹی انتظامات کی خود نگرانی کریں گے۔ تمام امام بارگاہوں پر اضافی نفری لگائی جائے، تمام زونل ایس پیز اپنے اپنے زون امام بارگاہوں پر مجالس کے دوران خود موجود رہیں گے۔ تھانے کا کی گشت پر مامور عملہ امام بارگاہوں کے طرف آنے جانے راستوں پر مسلسل گشت کریں، ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سی ٹی ایف کے جوان جس امام بارگاہ میں مجالس ہورہی ہو وہاں موجود رہیں گے۔ سپیشل برانچ امام بارگاہوں سے دور واک تھور گیٹ نصب کریں ہر شخص چیکنگ کے بعد امام بارگاہ میں داخل ہو۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس امام بارگاہوں سے دور گاڑیوں کی پارکنگ کا بندوبست کریں۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ روزانہ کی بنیاد پر جہاں مجالس کا ہونا مقصود ہو وہاں سپیشل آلات کے ذریعے سرچنگ کریں گے۔ ڈیوٹی پر موجود افسران و جوان اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نگاہ رکھیں گے۔ ڈیوٹی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر ضروری اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔