ممبئی،10اپریل(ٹی این ایس):بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم’ ’راضی‘‘اگلے ماہ 11 مئی کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔فلم میں عالیہ بھٹ کشمیری لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں۔فلم راضی کی کہانی بھارتی ناول کالنگ سیماخوز ہے جس میں عالیہ بھٹ کشمیری خاتون کے روپ میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔اس فلم میں عالیہ بھٹ کے ہمراہ وکی کوشال مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ عالیہ بھٹ کی والدہ سونی رازداں بیٹی کے ہمراہ پہلی بار کسی فلم میں جلوہ گر ہورہی ہیں۔سوشل میڈیا سائٹ پر فلم کے حوالے سے عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ یہ فلم بالی ووڈ کی روایتی فلموں سے ہٹ کر ہوگی، یقین ہے کہ فلم باکس آفس پر کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی۔ فلم کی شوٹنگ مقبوضہ کشمیر میں کی گئی ہے۔دھرما پروڈکشن کی فلم’ ’راضی‘‘اگلے ماہ 11 مئی کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔