بلوچستان کے زمیندار کا منشی پر ظلم، باغ میں مزدوروں کے پیسے دینے کے بجائے قید میں رکھ کر تشدد کیا،حالات کے چکنجے میں کسے خاندان کی چیف جسٹس ،آرمی چیف اور دیگر حکام سے کو دہائی

 
0
455

  منشی کے  والد اور بھائی نے قرضے اٹھا کر مزدوروں کو لاکھوں چکائے، صدمہ میں منشی کا باپ بھی فوت ہوگیا

تنگوانی، 13 اپریل (ٹی این ایس): بلوچستان کے ایک زمیندار نے سندھ کے مزدور کا گھر اجاڑ دیا۔  باغ کے مالک نے باپنے منشی پر ظلم کے پہاڑ توڑ دئے۔

ٹی این ایس کے نمائندے کے مطابق  چنگیز کرد  نامی پھلوں کے باغ کے مالک نے اپنے منشی اکبر کو باغ میں  کام کرنے والے  مزدورں کے  لئے پیسے نہیں دیئے اور پھر دھوکہ سے گھر بلا کراسے  اغوا کیا اور بعد ازاں کچھ روز قید میں رکھنےاور اس پر  سخت تشدد کرکے پولیس کو رشوت دیکر الٹا اُسی پر پرچہ کٹوا دیا ۔

پیسے نہ ملنے پر مزدور زمیندار چنگیز کرد سے کے بجائے منشی اکبر کے پیچھے پڑ گئے۔ اکبر کے بوڑھے باب اور بھائی نے 25 لاکھ روپے، سودپر کسی سے گہنے اور کہیں سے موٹر سائیکل لیکر مزدوروں کو پیسے ادا کر لئے تاہم صدمہ کی وجہ سے  منشی اکبر کا باپ فوت ہوگیا ۔

اطلاعات کے مطابق متاثرہ نوجوان کا بھائی اور بوڑھی مان زمیندار چنگیز کے پاس قراٰن پا ک  لیکر رحم اور انصاف کے لیئے زمیندار کے گھر گئے مگر پھر بھی اسے رحم نہیں آیا ۔ بنا قصور کے نوجوان اکبر قید میں ہے ۔

اکبر کے ورثاء نے میڈیا دفتر کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے اس کی بوڑھی ماں نے کہا کہ ہم لوگ بہت غریب ہیں،میرا بیٹا اکبر چنگیز کرد کے فروٹ کے باغ میں منشی تھا اور اس نے سندھ کے مزدوروں کو کام پر ر کھا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ جب باغ ختم ہوا تو میرا بیٹا زمیندار چنگیز کے پاس مزدوروں کے پاس پئسے لینے گیا تو زمیندار نے پیسے دینے سے انکار کیا اور میرے بیٹے سے موبائیل فون وغیرہ چھین کر اس کو گھر میں قید کر کے ہم لوگوں سے 60 لاکھ روپے کی مانگ کی جس پر ہم لوگوں نے کہا کہ ہم پولیس میں رپورٹ کرینیگے تو اس نے میرے بیٹے پر تشدد کر کے اسے تھانے بند کرادیا۔اکبر کی والدہ  نے کہا کہ چنگیز کرد با اثر اور پئسے والا ہے ہم مسکین اور بے سہارہ ہیں ہم کو تو یہاں کے مزدوروں نے سخت پریشاں کر کے پئسے لیئے جس کی وجہ سے اکبر کا ابا بھی فوت ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ خد راہ میرے بیٹے کو آزاد کرا کے ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے انہوں نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس،آرمی چیف، آئی جی بلوچستان اور اعلیٰ حکام سے چنگیز کرد کے خلاف سخت نوٹس لینےکی اپیل کی ہے۔