پاکستان کے انعام بٹ نے کامن ویلتھ گیمز  میں ملک کے لئے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

 
0
457

سڈنی، اپریل 15 (ٹی این ایس):  آسٹریلیا میں جاری کامن ویلتھ گیمز 2018 کے مقابلوں میں پاکستان کے انعام بٹ نے ملک کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔گجرانوالہ کے انعام بٹ نے ریسلنگ کے 86 کلوگرام فری اسٹائل مقابلے میں یہ کارنامہ سرانجام دیا اور نائیجیریا کے ریسلر کو شکست دی۔انعام بٹ نے ریسلنگ کے 86 کلوگرام فری اسٹائل مقابلے میں یہ کارنامہ سرانجام دیا۔

گولڈ کوسٹ میں جاری دولت مشترکہ کے کھیلوں میں پاکستان کو پہلا گولڈ میڈل مل گیا۔

ریسلنگ کے 86کلوگرام فری اسٹائل کے فائنل میں انعام بٹ نے نائیجیریا کے پہلوان کو چاروں خانے چت کیا، نائجیرین پہلوان ایک پوائنٹ بھی نہ لے سکے اور انعام بٹ نے 6 پوائنٹس لیکر سونے کا تمغہ جیتا۔

انعام بٹ نے اس سے قبل بھارت میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں بھی سونے کا تمغہ جیتا تھا۔گولڈ کوسٹ کامن ویلتھ گیمز میں انعام بٹ نے 4 پہلوانوں کو مات دی، جن میں آسٹریلیا ، نائجریا ، اور بھارتی پہلوان شامل ہیں۔اس سے قبل پاکستان کے طیب رضا نے 125کے جی فری اسٹائل میں کانسی کا تمغہ جیتا  جو پاکستان کا اس ایونٹ میں چوتھا کانسی کا تمغہ تھا۔اب تک پاکستان کامن ویلتھ گیمز میں سونے کا ایک، اور کانسی کے چار تمغے جیت چکا ہے۔کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لئے گولڈ میڈل حاصل کرنے کے بعد ریسلر انعام بٹ کا کہنا تھا کہ انہوٕں نے سب تیاریاں اپنے بل بوتے  پر کی اور انہیں خوشی ہے کہ انہیں ان کی محنت کا صلہ ملا۔