دارالعلوم دیوبند کے صدر مہتمم محمد سالم قاسمی انتقال کر گئے

 
0
783

دیوبند اپریل 15(ٹی این ایس)معروف عالم دین اور دارالعلوم دیوبند کے صدر مہتمم،آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈکے نائب صدر مولانا محمد سالم قاسمی92برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق تین روز قبل انہیں اسپتال میں داخل کراگیا تھا،دوران علاج ان کی حالت بگڑتی چلی گئی اوروہ اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔مولانا محمد سالم قاسمی دارالعلوم دیوبند کے بانی محمد قاسم نانوتوی رحمہ اللہ کے پڑپوتے اور سابق مہتمم حکیم الاسلام مولانا قاری محمد طیب قاسمی رحمہ اللہ کے بیٹے تھے۔وہ مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر کے عہدے پر فائز تھے، اس کے علاوہ مجلس مشاورت، رکن مجلس انتظامیہ وشوریٰ ندوۃ العلما، رکن مجلس شوریٰ مظاہرالعلوم وقف، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے کورٹ کے رکن، سرپرست کل ہند رابطہ مساجد، سرپرست اسلامک فقہ اکیڈمی جیسے اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔دنیا بھرسے علمائے کرام نے مولانا کی وفات پر اپنے دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ان کی وفات سے دیوبند ہی نہیں ملک بھر کے مسلمانوں کا عظیم نقصان قرار دیتے ہوئیپسماندگان سے تعزیت کی ہے۔