پشاور اپریل 19(ٹی این ایس)چیف جسٹس ثاقب نثار نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ کیا جہاں ڈاکٹروں اور شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس نے سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں سماعت کے دوران الرازی میڈیکل کالج کے بعد لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ کیا۔
انہوں نے آئی سی یو سمیت مختلیف وارڈز کا جائزہ لیااور مریضوں کو دی جانے والی سہولتوں کا معائنہ کیا۔دورے کے دوران ڈاکٹرز اور شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیے۔ڈاکٹرز نے شکایت لگائی کہ ان کے پاس وسائل کی عدم فراہمی ہے اور ہاوس آفیسر کی جانب سے شکایت لگائی گئی کہ انہیں تنخواہیں نہیں مل رہیں۔چیف جسٹس نے شہریوں سے سوال کیا کہ آپ کو کوئی مسئلہ تو نہیں؟شہریوں نے جواب میں کہا کہ خیبر پختونخواہ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی وہی مسائل ہیں جو آج سے پانچ سال پہلے تھے۔شہریوں نے شکوہ کیا کہ نہ ہی ہسپتالوں میں کوئی سہولیات ہیں اور نہ ہی علاج کیا جا تاہے۔