کندھکوٹ:  فوڈگودام کےانچارج بلخ شیرشیخ نے زمیندارسے20ھزاررقم لینے کے بعد باردانہ دینے یا  پیسے واپس کرنے سے انکار کر دیا

 
0
740

تنگوانی، اپریل  19 (ٹی این ایس):کندھکوٹ فوڈگدام کےانچارج بلخ شیرشیخ نے ایک اور  کارنامہ انجام دیتے ہوئے  باردانےکےبدلےزمیندارسے20ہزار کی رقم لی اور بعد ازاں   صاف مکرتے ہوئے  باردانہ یا پیسے دینےسے انکار کر دیا۔ متاثرزمیندارجیون خان سبزوئی  نے اس کے خلاف میڈیاسینٹر تنگوانی کےسامنےفوڈانچارج کےخلاف احتجاج کیا اور کہا کہ کچھ دن قبل بلخ شیرشیخ نے  ایک پرائیویٹ جگہ پرمجھےبلاکرکہاکہ زمین کاکھاتہ دکھاؤجس پرمیں نےکھاتہ دکھایاجسے دیکھ کرکہاکہ باردانہ مفت میں نہیں ملتاہےہم بھی  اوپرپیسےدیتےہیں جس پرمجھےکہاکہ کچھ دن صبرکروتم کوباردانہ مل جائیگاپرتم مجھے20ھزارآرڈرپردوجوبعدواپس میں دونگااورباردانہ بھی دونگا تاہم کافی دن گذرگئےہیں بلخ شیرشیخ  نے نہ باردانہ دیااورپیسوں  کی واپسی سے بھی صاف مکر گیا۔

متاثرزمیندارجیون خان سبزوئی  نے کہا کہ میں میڈیاکی مددسےمطالبہ کرتاہوں کہ اس معاملےکانوٹس لیکرمجھ مسکین سےانصاف کرکےباردانہ اورپیسےدلوائےجائیں دوسری صورت میں اپنےکسانون سےملکرسڑکوں پراحتجاج کرونگا۔

دوسری جانب ایس یوپی کی جانب سےضلع صدردلمرادڈاھانی،شاھنوازمرھیٹو،اصغر شیخ سمیت محکمہ فوڈکےافسروں اورعملداروں کی من مانی اورآبادگاروں کوباردانہ نہ دئے جانے کےخلاف آج (جمعہ کو ) سٹی پارک سےلیکرپریس کلب تک ریلی نکالنےکااعلان کیاگیاہے،