تنگوانی میں خسرےکا مرض بے قابو، 6 سالہ بچی جاں بحق

 
0
367

تنگوانی اپریل 20(ٹی این ایس) ضلع کشمور کی تحصیل تنگوانی میں خسرے کے مرض بے قابو ہو گیا،صحت کے نامناسب انتظامات کے باعث خسرے کے مرض میں مبتلا 6 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔ بچی کی انتقال کےباعث ورثاں میں کہرام و ماتم مچ گیا ۔تنگوانی کے باسیوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد از جلد اس چھوت کی بیماری کا سدباب کیا جائے اور بیمار لوگوں کا علاج کیا جائے ،اور تحصیل بھر میں صحت کے مناسب انتظامات کیئے جائیں۔