لینڈ مافیا کے سرغنہ نے پولیس کی ملی بھگت سے شہری کی کروڑوں روپے مالیت کی زمین ہتھیا لی

 
0
342

اسلام آباد اپریل 23(ٹی این ایس) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے نواحی علاقہ تھانہ سہالہ کی حدود میں لینڈ مافیا نے پولیس کی ملی بھگت سے شہری کی کروڑوں روپے مالیت کی زمین ہتھیا لی جبکہ چیک ڈس آنر کا مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس نے لینڈ مافیا کے سرغنہ انصر کے خلاف کارروائی کرنے سے انکار کردیا اور مبینہ ملزم کو پولیس تفتیش کے دائرہ کار میں نا لا کرتحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔ کروڑوں روپے مالیت کی اراضی کو مبینہ طور پر لینڈ مافیا نے فروخت کر کے رقم ہتھیا لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انصر نامی لینڈمافیا کاسرغنہ نے ارشد نامی شہری سے زمین خریدی جس کے عوض اسے پانچ کروڑ روپے کا چیک دیا،جو نیشنل بینک میں اس کے اکاونٹ میں رقم نہ ہونے کے باعث ڈس آنر ہو گیا۔اس ضمن میں ڈس آنر چیک کے ہمراہ مدعی ارشد نے تھانہ سہالہ کو درخواست گزاری بعدازاں اعلی افسران کی ہدایت پر تھانہ سہالہ کی پولیس نے دفعہ489-F مقدمہ نمبر 010037جو کہ 3فروری 2018 درج کیا۔مقدمے کے تفتیشی افسر اے ایس آئی ساجد بھٹی نے لینڈ مافیا کے سرغنہ کی پشت پناہی کرتے ہوئے مبینہ طور پر مقدمے کی تفتیش میں التواء کر رہے ہیں ۔دو ماہ گزرنے کے باوجود مبینہ ملزم کو شامل تفتیش نہیں کیا گیا اور اسے بھرپور تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے ،زرائع کے مطابق مذکورہ ملزم نے دیگر بھی کئی افراد سے مبینہ طور پر اراضی کی لین دین میں فراڈ کیا ہے۔اے ایس آئی ساجد بھٹی بھی مبینہ طور پر لینڈ مافیا کو تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔
اس ضمن میں جب ایس ایچ او تھانہ سہالہ ابرار سے ٹی این ایس کے نمائندے نے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ تھانے میں نفری کی کمی ہے،اور اس وقت صرف تفتیشی افسر موجود ہیں،موجودہ آئی جی اور ایس ایس پی نے تھانہ سہالہ کا بیڑہ غرق کر دیا ہے ۔تھانہ سہالہ بوجود کم نفری کے علاقے میں جرائم کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے تاہم تمام مقدمات کی تفتیش کرنا ممکن نہیں۔
مدعی نے وزیرداخلہ اور آئی جی اسلام آباد سے اپیل کی ہے کہ اسے جلد ازجلد انصاف فراہم کیا جائے اور پولیس میں موجود ان کالی بھیڑوں کو جلد بے نقاب کیا جائے۔ ۔