بچوں کی لڑائی ، 16 سالہ پاکستانی بچے کی لاش نہر سار سے برآمد، واقعہ میں ملوث ایک جرمن لڑکاگرفتار

 
0
775

 جرمن،اپریل 24(ٹی این  ایس): سیبروکر میں بچوں کی لڑائی ایک 16 سالہ پاکستانی بچے کی لاش نہر سار سے برامد کرلی پولیس نے واقعہ میں ملوث ایک جرمن لڑکے کو گرفتار کرلیا سیبروکر نہرسار کے اطراف کو بیرل لگا کر بند کردیا واقعے کے خلاف پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ھوئے اسکول جے کچھ بچون سے تفتیشی عمل شروع کردیا

پیر کے روز نہر سار کنارے موجود جرمن شہریوں اور ایشین لڑکوں کے درمیاں معمولی تکرار کے بعد جھگڑے کی صورت اختیار کرگیا جس مین جرمنی ڈوئچے لڑکوں نے ایشین لڑکو کی خوب درگت بنائی بعد ازیں جرمنی لڑکوں نے ایک افغانی کو تشدید کانشانہ بنا کر نہر سار میں پہنک دیا جبکہ پاکستان16 سالہ بچے کو تشدد کانشانہ بنایا جس سے وہ بے ہوش ھو گیا  ملزمان نے پاکستانی لڑکے کو بے ہوشی کی حالت نہر میں پہنھک کر فرار ھوگئے نہر کے قریب موجود افراد نے پولیس کو اطلاع کردی جس پر فائربریگیڈ ایمبولینس اور پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ھوئے نہر بے ہوشی کے حالت پھینکے گئے پاکستان لڑکے لڑکے کی نعش نکال لی

جبکہ پولیس نے کاروائی کرتے ھوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا پولیس کا واقعہ کی تحقیقات کے لیے ٹیم تشکیل دے کر تفتیش شروع کردی پولیس نے پاکستانی لڑکے موت کی تصدیق کرتے ھوئے ھے کہ لڑکے کو بے ہوشی کی حالات نہر میں پھینکنے کہ وجہ سےموت واقعہ ہوئی دیگر زرائع کے مطابق پولیس نے واقعے مین ملوث ملزم کو ضمانت پر چھوڑ دیا جس پر پاکستان کیمونٹی میں غم و غصہ کی لہر پائی جاتی ھے  پاکستانی کمیونٹی سیبروکر مین موجود پاکستان تحریک انصاف کے رہنما توقیر احمد نے بتایا کہ گزشتہ دوتین ہفتوں مین اس بچہ سمیت یہ تیسرا واقعہ ھے پہلے واقعات مین دو انڈین سکھ لڑکو کو تشدّد  کے بعد نعشین نہر سار مین پھنکے تھے تھے ہم پاکستانی کمیونٹی ان واقعات کے خلاف بھر پور اہتجاج کا لائحہ عمل بنا رہے ھے دوسرے جانب پولیس نے تاحال پاکستانی لڑکے کی نعش قانونی کارروائی کے لیے تحویل میں رکھا ہے۔