کراچی، لوڈشیڈنگ اور پانی کی قلت پر جماعت اسلامی کی ہڑتال، ملیر کالا بورڈ پر جماعت اسلامی کےکارکنوں کا دھرنا

 
0
537

کراچی،اپرہل27(ٹی این ایس): کراچی میں لوڈشیڈنگ اور پانی کی قلت پر جماعت اسلامی کی ہڑتال پر ملیر کالا بورڈ پر جماعت اسلامی کےکارکنوں نے دھرنا دے دیا۔

ذرائع کے مطابق آج کراچی میں جماعت اسلامی کی لوڈشیڈنگ اور پانی کی قلت کے خلاف پُرامن ہڑتال کی کال پر کارکنوں نے شہرکے ٕمختلف مقامات پر دھرنا دے دیا ہے۔

شاہ فیصل نمبر 2 کےقریب بھی ٹائر جلا کر سڑک بند کردی گئی ہے جس پر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری شارع فیصل پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ ملیر کالا بورڈ پر دھرنے کےباعث ملیر 15 کے قریب شدید ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہوگئی جس کے باعث دفاتر جانے والے شہری مشکلات کا شکار ہیں۔