ساہیوال، پولیس نے مچھلی بازار میں چھا پہ مار کر آتش بازی کے سامان کی بھاری کھیپ پر قبضہ کر لیا، ایک ملزم گرفتار

 
0
366

ساہیوال ،30 اپریل (ٹی این ایس )پولیس تھانہ سٹی نے مچھلی بازار میں چھا پہ مار کر آتش بازی کے سامان کی بھاری کھیپ پر قبضہ کر لیا اور ایک ملزم اکبر کو گرفتار کر لیا دونوں فرار ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ پولیس نے آتش با زی کے سامان کی کھیپ کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو گودام سے 635350پٹاخے،6649شر لیاں 9609پھول جھڑی اور 8750انار آتشی مادہ سمیت قبضہ میں لے لیا ایک ملزم اکبر کو گرفتار کر لیا دو فرار ہو گئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔