ساہیوال، معمولی بات پر ریٹائرڈ فوجی آفیسر جاوید اقبال کو اسکے بھائی نے کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کر دیا

 
0
291

ساہیوال ،30 اپریل (ٹی این ایس )نواحی چک 36/14.Lمیں معمولی بات پر ریٹائرڈ فوجی آفیسر جاوید اقبال کو اسکے بھائی زاہد اقبال نے کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔واقعات کے مطابق اسی چک کے جا وید اقبال نے معمولی بات پر چھوٹے بھائی زاہد اقبال کو ڈانٹا اور سر زنش کی جس پر ملزم مشتعل ہوگیا اور اس نے بھائی کو کلہاڑی کے پے دے پے وار کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔