اثاثوں کا کیس: نیب نے مشرف، اہلخانہ کے نام رجسٹرڈ گاڑیوں کی تفصیلات مانگ لیں

 
0
347

اسلام آبادمئی 3(ٹی این ایس): نیب نے پرویز مشرف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں سابق صدر اور ان کے اہلخانہ کے نام رجسٹرڈ گاڑیوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات شروع کررکھی ہیں۔نیب نے مشرف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات شروع کردیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس کی تحقیقات آگے بڑھانے کےلیے محکمہ ایکسائز موٹر برانچ کو خط لکھا ہے۔نیب نے خط میں پرویزمشرف، ان کی اہلیہ، والدہ اور بیٹی داماد کے نام رجسٹرڈ گاڑیوں کی تفصیلات مانگی ہیں۔نیب کے خط پر محکمہ ایکسائز کی جانب سے رپورٹ دے دی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہےکہ پرویز مشرف کی اہلیہ صہبا مشرف لینڈ کروزرکی مالک ہیں، صہبا مشرف کے نام لینڈ کروزر ایل ای ڈی 12 ،2829 رجسٹرڈ ہے۔محکمہ ایکسائز کی رپورٹ کے مطابق صبہا مشرف کے سوا لاہورمیں کسی اور فرد کے نام گاڑی رجسٹرنہیں۔