جماعتِ اسلامی  کے زیر اہتمام حلقہ پی پی 9 میں  غریب خواتین کے لئے سستے کپڑوں کا اسٹال،بڑی تعداد،یں غریب خواتین مستفیض ہوئیں، بعد ازاں تمام کپڑے مفت تقسیم کئے گئے

 
0
1147

راولپنڈی، مئی  03 (ٹی این ایس): جماعتِ اسلامی نے شہر کے حلقہ پی پی 9 میں  غریب خواتین کے لئے سستے کپڑوں کا اسٹال لگایا جس میں علاقہ کی کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔جماعت اسلامی کی مقامی قائدین جن میں آنسہ اشفاق،طاہر بلال اور خالدہ متین  شامل تھے نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کی وہ واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ غریب عوام کی فلاح و بہبود کے لئیے عملی طور پر کام کیا۔

کپڑوں کا معیار اور قیمت قدرے زیادہ ہونے پر اکثر خواتین حسرت بھری نگاہوں سے اسٹال کو دیکھتی رہیں۔  بعد ازان پاکستان جماعت اسلامی کی مجلس شعراء کی رکن رخسانہ غضنفر نے باہمی صلاح مشورہ سے تمام کپڑے بالکل مفت تقسیم کرکے عوام الناس کے دلوں میں جگہ بنا لی۔