اٹک میں سرکاری گاڑی پر خودکش حملہ کے بعد راولپنڈی ریجن میں سکیورٹی ہائی الرٹ

 
0
371

راولپنڈی ،اٹک ،چکوال جہلم کے داخلی اور خارجی راستوں پر اضافی نفری تعینات ، عبادت گاہوں حساس تنصیبات ،تعلیمی اداروں، اور مارکیٹوں کی سکیورٹی بڑھانے اور سرچ ، سویپ ، کومبنگ آپریشنز کرنے کی ہدایات جاری

اٹک، مئی  03 (ٹی این ایس): اٹک میں سرکاری گاڑی پر خودکش حملہ کے بعد راولپنڈی ریجن میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گی۔

آر پی او راولپنڈی فخر سلطان وصال  راجہ نے سی پی او اور ڈی پی اوز کو سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ راولپنڈی ،اٹک ،چکوال جہلم کے داخلی اور خارجی راستوں پر نفری میں اضافہ اور چاروں اضلاع میں حساس تنصیبات ،تعلیمی اداروں،عبادت گاہوں اور مارکیٹوں کی سکیورٹی بڑھانے کے ساتھ ساتھ سرچ ، سویپ ، کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے۔

آر پی او نے شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ اور مانیٹرنگ کا عمل مزید سخت کرنے کا بھی حکم دیا اور کہا کہ عوام کے جان ومال کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔