ملک بھر میں اسپتالوں کھیل کے میدانوں اور تمام ترقیاتی پراجیکٹس پر ن لیگ نواز شریف اور شہباز شریف ہی کی مہر نظر آتی ہے، مریم اورنگزیب

 
0
10579

راولپنڈی،مئی06(ٹی این ایس):وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا راولپنڈی میں خطاب ،انہو ں نے کہا ہے ملک بھر میں اسپتالوں کھیل کے میدانوں اور تمام ترقیاتی پراجیکٹس پر ن لیگ نواز شریف اور شہباز شریف ہی کی مہر نظر آتی ہے۔ کے پی کے میں ایک ہی نیا سکول ایک ہی نیا پارک دکھا دیں۔ کے پی کے میں جب احتساب کی باری آئی تو نیب کو تالہ لگا دیا گیا۔

ا نہو ں نے کہا کہ عمران خان کے نصیب میں ہی کے پی کے کے عوام کی خدمت نہیں ہے عمران صاحب ایسے لاڈلے ہیں کہ پارلیمنٹ سے ناجائز اثاثے تسلیم کرنے تک سب مقدمات میں بری ہو جاتے ہیں۔ نواز شریف نے ہمیشہ پاکستان کی عوام کے ایک ایک پائی کو امانت سمجھا۔ احتساب پنجاب ہی نہیں ان صوبوں میں بھی ہو نا چائیے جہاں لوٹ کا بازار گرم ہے۔بجلی کی لوڈ شیڈنگ وہاں ضرور ہو گی جہاں بجلی چوری ہوتی ہے۔ان اداروں کو بھی سو مو ٹو لینا چا ئیے جن پر عمران خا ن الزام لگا رہے ہیں۔ جو عوام، پولیس، الیکشن کمیشن کو گالی دے عوام الیکشن میں اسکا حساب لیں۔ مریم نواز نے ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگوائے۔