رمضان المبارک کی آمد سے قبل تمام کولڈ سٹورز، فروٹ منڈیوں کی بار بار چیکنگ کی جائے گی‘پنجاب فوڈ اتھارٹی

 
0
435

سرگودھا07مئی (ٹی این ایس )پنجاب فوڈ اتھارٹی رمضان المبارک کی آمد سے قبل تمام کولڈ سٹورز، فروٹ منڈیوں کی بار بار چیکنگ کرئیگی اور پھل ،سبزیاں کو ذیادہ دیر سٹور کرنے، جلد پکانے کے لیے ممنوع کیمیکلز استعمال کرنے پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائے گی ۔ فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک سے پہلے منافع خور اور ذخیرہ اندوز عناصر سرگرم ہوتے ہیں جو پھلوں اور سبزیوں کو سٹور کرنے کے لیے مضر صحت کیمیکل لگاتے ہیں جس سے انسانی صحت پر برے اثرات پڑنے کے ساتھ ساتھ اشیاء خوردونوش کی مصنوعی قلت بھی پیدا ہوتی ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی اگلے چند روز میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی ایک بڑا کریک ڈاؤن شروع کرے گی۔