راولپنڈی مئی 9(ٹی این ایس)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر نے سنٹرل جیل راولپنڈی کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے خواتین وارڈ اور نو عمر وارڈ کا تفصیلی معائینہ کیا اور اسیران کے مسائل سنے۔انہوں نے نو عمر وارڈ میں وویمن ایڈ ٹرسٹ اسلام آباد کے زیر اہتمام چلنے والی الیکٹریکل،ٹیلرنگ، اور کمپیوٹر کورسز کا معائنہ کیا۔اسی طرح ٹیوٹا کی طرف سے خواتین وارڈ میں قائم بیوٹیشن اور ڈومیسٹک ٹیلرنگ کلاس کا بھی معائنہ کیا۔بعدازاں جیل کے اندر صفائی ستھرائی ،نظم و ضبط او ر اسیران کو دی جانے والی سہولیات پر سیشن جج سہیل ناصر نے جیل انتطامیہ کی حوصلہ افزائی کی اور انکی کاوشوں کو سراہا۔