ایرانی وزیر خارجہ کی ہنگامی دورے پر برسلز آمد،یورپی رہنماؤں سے ملیں گے

 
0
614

برسلز13مئی(ٹی این ایس)ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف متعدد ممالک کے ہنگامی دوروں پر پہلے مرحلے میں بیلجیئم کے دارلحکومت برسلز پہنچ گئے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے دوروں کے دوران وہ امریکا کی عالمی جوہری ڈیل سے دستبرداری کے بعد کی صورتحال پر توجہ مرکوز کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ وہ بیجنگ، ماسکو اور برسلز میں 2015 میں طے پانے والی اس تاریخی جوہری ڈیل کے باقی ماندہ فریقین سے مذاکرات کریں گے۔ ایرانی حکومت کا کہنا تھا کہ اگر یورپ کی طرف سے اس ڈیل پر عملدرآمد کی ٹھوس ضمانت نہ دی گئی تو تہران حکومت بغیر کسی رکاوٹ کے یورنیم کی افزدوگی کا عمل صنعتی سطح پر شروع کر دے گی۔