تحریک انصاف کا  اجلاس، ملک گیر انتخابی مہم کے میڈیا پلان ، ٹکٹوں کی تقسیم سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ  لیا گیا

 
0
630

اسلام آباد، جون 10 (ٹی این ایس):  چیئرمین عمران خان کی صدارت میں تحریک انصاف کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں بابر اعوان، اسد عمر، شیریں مزاری، فیصل جاوید، شبلی فراز اور دیگر شریک  ہوئے،اجلاس میں ملک گیر انتخابی مہم کے میڈیا پلان پر مفصل گفتگو  کی گئی جبکہ ٹکٹوں کی تقسیم سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ  لیا گیا۔

اجلاس میں ٹکٹوں  سے محروم رہنے والوں کیلئے مرکز، صوبوں اور ضلع کی سطح پر مصالحتی کمیٹیوں کے قیام کا فیصلہ کیا گیاجبکہ نوجوانوں، خواتین اور دیرینہ کارکنان کو انتخابی میدان میں اتارنے پر پارلیمانی بورڈ کی  تعریف کی، اگلے مرحلے میں مزید مضبوط اور بہتر امیدوار میدان میں اتارنے پر اتفاق  کیا گیا ۔اجلاس میں امیدواروں کی نامزدگیوں پر نون لیگ کی صفوں میں پائے جانے والے اضطراب کا جائزہ  بھی لیا  گیا۔ اجلاس کے شرکاء کی جانب سے بجلی کی طویل بندش کی شدید مذمت  کی گئی ۔ ملک گیر انتخابی مہم میں شریف خاندان کی کرپشن خصوصی طور پر اجاگر کرنے کا بھی فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ  ایون فیلڈ جائیدادوں پر نواز شریف کی ملکیت پوری طرح ثابت ہوچکی ہے۔