مسلم لیگ ن چوہدری نثار کو ٹکٹ نہیں دے گی، پرویز رشید نے عندیہ دے دیا

 
0
564

پارٹی صرف ان ہی افراد کو ٹکٹ جاری کرتی ہے، جو درخواست دیتے ہیں: پرویز رشید
لاہور جون 10(ٹی این ایس):مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سینیٹر پرویز رشید نےچوہدری نثار کو ٹکٹ نہ ملنے کا عندیہ دیے دیا.تفصیلات کے مطابق لاہور میں? ایک افطار ڈنر کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ پارٹی صرف ان ہی افراد کو ٹکٹ جاری کرتی ہے، جو درخواست دیتے ہیں، ایسے لوگوں کو ڈسکس نہیں کیا جاتا، جو ٹکٹ کے لیے درخواست نہیں دیتے۔جب میاں نواز شریف الیکشن میں حصہ لیتے تھے، تب وہ پارٹی سربراہ ہونے کے باوجود ٹکٹ کے لیے درخواست دیتے تھیسینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ جب میاں نواز شریف الیکشن میں حصہ لیتے تھے، تب وہ پارٹی سربراہ ہونے کے باوجود ٹکٹ کے لیے درخواست دیتے تھے، باقی افراد کے لیے بھی یہی طریقہ کار ہے.یاد رہے کہ کچھ روز قبل چوہدری نثار نے اعلان کیا تھا کہ وہ کس سے ٹکٹ نہیں مانگیں? گے، جن میٹنگز میں انھیں مدعو کیا جائے گا، صرف ان ہی میں شرکت کریں? گے.پرویز رشید نے مزید کہا کہ کیا وجہ ہے کہ ایک ڈکٹیٹر کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی جارہی ہے، مگر آئین بچانے والے کو نااہل قرار دیا جارہا ہے۔انھوں نے کہا کہ اگر ایک پارٹی کو دیوار سے لگایا جائے گا، دھاندلی کے منصوبے بنائے جائیں گے، تو آوازیں اٹھیں گی۔واضح رہے کہ چوہدری نثار کو ووٹ دینے کے معاملے میں شریف برادران میں اختلافات کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔