آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات

 
0
336

راولپنڈی جون 11(ٹی این ایس): آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آذر بائیجان کے سفیر نے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی امن و استحکام سے متعلق امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آذربائیجان کے سفیر نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاک فوج کے کردار کو سراہا اور خطے میں اپنے ملک کے کردار ادا کرنے کی خواہشات کا اظہار کی۔