راولپنڈی:زمرد خان اور  CTOکپٹین(ر)کمیٹی چوک میں قتل ہوئے ٹریفک واڑن کے گھر آمد، اہل خانہ سے اظہار تعزیت، شہید کے بچوں کو سویٹ ہوم میں پرورش تعلیم و تربیت کا اعلان

 
0
709

راولپنڈی، جون 15 (ٹی این ایس): زمرد خان(ہلال امتیاز)کے ہمراہ کپٹین(ر) بلال افتخارسٹی ٹریفک پولیس آفیسر(CTO)نے شاہد سرور شہید کے گھر جاکر فاتحہ خوانی کی۔شاہد سرور شہید ٹریفک واڑن کمیٹی چوک راولپنڈی پر ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے فائرنگ سے شہید ہوا۔زمر دخان(ہلال امتیاز) نے شاہد سرورشہید کے بچوں سے ملاقات کی اوراس با ت کا عزم کیا کہ یہ بچے حزیفہ،سبحان،عبداللّه اور عبید اللّه آج سے پاکستان سویٹ ہوم کا حصہ ہیں اور پاکستان سویٹ ہوم ان بچوں کی بہترین پرورش تعلیم و تربیت کرے گا۔تاکہ یہ بچے بڑے ہوکر پاکستان کی ترقی میں اہم کردارادا کرسکیں۔ پاکستان سویٹ ہوم یتیم بچوں کے مستقبل کو بہتر بنانے دن رات کام کر رہا ہے۔ شاہد سرور شہید کی بیوہ  نے زمرّد خان سے اپیل کی کہ سبحان جو معذور ہے اس کا بهی بهی علاج کروایا جاۓ یہ ذمہ داری بهی زمرّد خان نے لے لی اور کہا که سبحان کا علاج شہر کے بہترین ہسپتال سے کرایا جایگا.

اس موقع پر موجود کیپٹن (ر)عدل افتخارسٹی ٹریفک پولیس آفیسر(CTO)نے زمر د خان(ہلال امتیاز)کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے آج ان بچوں کی کفالت کا زمہ لیا ہے، ٹریفک پولیس آپکی شکر گزار ہے اور زمرد خان (ہلال امتیاز) یتیم بچوں کے حوالے سے جو عظیم اور نیک کام کر رہے ہیں اسکی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔ مجھے اس با ت کا قوی یقین ہے کہ یہ بچے پاکستان سویٹ ہوم میں رہ کر بہترین شہری اور مستقبل میں اعلیٰ ترین عہدو ں پر فائز ہوں گے اور میری یہ دعا ہے کہ پاکستان سویٹ ہوم تک قائم و دائم رہے۔