شام کے حوالے سے ایران کے بغیر امریکا کی روس سے مفاہمت کی کوشش

 
0
302

روس اورشام یاد رکھیں جنوبی شام میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کے خطرناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں،محکمہ خارجہ 
دمشق جون24(ٹی این ایس)شام کے جنوبی شہروں میں اسد رجیم اور اس کی حامی فورسز کی جانب سے حالیہ پیش قدمی کے بعد امریکا نے اسد رجیم اور اس کے حلیف روس کو خطرناک نتائج کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسد رجیم کی جانب سے مزید نفری جنوبی شہروں کو روانہ کرنے پر امریکی وزارت خارجہ نے سخت الفاظ میں رد عمل ظاہر کیا ۔ امریکی حکومت نے اسد رجیم اور روس دونوں کو خبردار کیا کہ جنوبی شام میں جنگ بندی کی کسی بھی نوعیت کی خلاف ورزی کے خطرناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ امریکا نے روس پر زور دیا کہ وہ اپنے حلیف اسد رجیم کو جنوب مغربی علاقوں میں مہم جوئی سے باز رکھے ورنہ اسے اس کی قیمت چکانا پڑ سکتی ہے۔امریکی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے کہا کہ روس نے اسد رجیم کے ساتھ مل کر جنوبی سرحد سے ایرانی حمایت یافتہ فورسز کو نکالنے کا وعدہ کیا تھا اور طے پایا تھا کہ اردن اور اسرائیل کی سرحد پر شام کی اعتدال پسند قوتوں کو مضبوط کرنے کا موقع دیا جائے گا۔