عراق کی سیاست میں اہم پیشرفت،حیدر العبادی اور مقتدیٰ الصدر کا سیاسی اتحاد کا اعلان

 
0
296

سیاسی اتحاد فرقہ ورایت سے ماورا ہے،دونوں رہنماؤں کی پریس کانفرنس/ملک کے شمالی صوبے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی شروع
بغداد جون24(ٹی این ایس)عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی اور الصدر گروپ کے سربراہ مقتدیٰ الصدر نے سیاسی اتحاد کا اعلان کیا ہے۔ عراق کی سیاست میں اس اتحاد کو حکومت سازی کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق 12 مئی 2018ء کو عراق میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں غیر متوقع طورپر حیدر العبادی کی جماعت سب سے زیادہ ووٹ لے کر پارلیمنٹ کی مضبوط قوت بن کر سامنے آئی جب کہ حیدر العبادی کی جماعت تیسرینمبر پر رہی تھی۔گذشتہ روز دونوں رہ نماؤں نے نجف میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں سیاسی اتحاد کا اعلان کیا۔ اس موقع پر دونوں رہ نماؤں نے کہا کہ ان کا سیاسی اتحاد فرقہ ورایت سے ماورا ہے۔جون کے اوائل میں مقتدیٰ الصدر اور دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ ووٹ لینے والی ھادی العامری کی جماعت نے سیاسی اتحاد کا اعلان کیا تھا۔ العامری کو ایران کے مقربین میں شمار کیا جاتا ہے تاہم اب یہ واضح نہیں کہ آیا العبادی اور مقتدیٰ الصدر کے سیاسی اتحاد کے بعد ھادی العامری اس کا حصہ رہیں گے یا نہیں۔درایں اثناء ملک کے شمالی صوبے کے الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی ہاتھوں سے گنتی کا عمل شروع کردیا ہے۔ مئی میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کے دوران دھاندلی کے الزامات سامنے آنے کے بعد بعض شہروں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جا رہی ہے۔