ٹرمپ ، اْن ملاقات کے دس روز بعد بھی جوہری ہتھیاروں کی تلفی نہ ہوسکی 

 
0
303

شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے مکمل دستبرداری کے لیے مذاکرات کاروں کے ساتھ معاملات طے کرنا ہوں گے،امریکی حکام
واشنگٹن جون24(ٹی این ایس)امریکی صدر اور شمالی کوریائی لیڈر کے درمیان ملاقات کو دس ایام گزرنے کے باوجود بھی شمالی کوریا کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کو تلف کرنے کی کوئی کارروائی شروع نہ ہوسکی ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اعلیٰ امریکی حکام کا خیال ہے کہ شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے مکمل دستبرداری کے لیے مذاکرات کاروں کے ساتھ معاملات کو طے کرنا ہو گا کہ وہ کونسا راستہ اختیار کرنا چاہتا ہے۔ دوسری جانب اس اہم مرحلے کے لیے ابھی تک مذاکرات کاروں کا تعین بھی نہیں ہو سکا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اس عمل میں یقینی طور پر انٹرنیشنل جوہری توانائی ایجنسی کے معائنہ کار شامل ہوں گے۔