پاکستان رینجرز سندھ نے الیکشن سے قبل اندرون سندھ میں جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کردیا

 
0
387

کراچی جون 26(ٹی این ایس)پاکستان رینجرز سندھ نے الیکشن سے قبل اندرون سندھ میں جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کردیا ، رینجرز نے اندرون سندھ میں دو مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ہونے والے ملزمان قتل ، اقدام قتل ، لینڈ گریبنگ سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہیں ، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔ رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 5ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئیں ، ترجمان رینجرز میجر قنبر رضا کے میمن گوٹھ اور رضویہ کے علاقوں میں رینجر ز نے کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان زاہد عرف چشمہاور محمد آصف عرف موٹا کو گرفتا کرلیا ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے ، ملزمان ٹارگٹ کلنگ اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے ، ادھر کھارادر کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان عبدالواحد ، محمد فیصل اور محمد حسنین شاہ کو گرفتار کرلیا ۔ملزمان مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کر کے خوف وہراس پھیلانے سمیت سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں ، گرفتار تمام ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے سپرد کر دیا گیا