پی ٹی آئی کے امیدواروں کی حتمی لسٹ جاری، قومی اسمبلی کے لئے 244، بلوچستان سے 40، خیبرپختونخواہ سے 97، پنجاب سے 277 اور سندھ سے 97 کھلاڑی میدان میں اتریں گے

 
0
6380

اسلام آباد ، جون  29 (ٹی این ایس):  تحریک انصاف نے امیدواروں کی حتمی لسٹ جاری کردی ہے۔

قومی اسمبلی کی 272 نشستوں کے لیے 244 امیدواروں کا اعلان کردیا گیا

بلوچستان کی 51 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 40 کھلاڑی میدان میں اتریں گے

خیبرپختونخواہ کی 99 صوبائی نشستوں پر 97 امیدوار بلے کے نشان پر انتخاب میں حصہ لیں گے

پنجاب کے بڑے معرکے کے لیے تحریک انصاف نے 297 صوبائی نشستوں پر 277 امیدواروں کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے

سندھ کی 130 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر تحریک انصاف نے 97 کھلاڑیوں کو ٹکٹ جاری کردئیے گے

تحریک انصاف میں شاہ محمود قریشی قومی اسمبلی کے تین حلقوں سے الیکشن لڑیں گے،وہ این اے 156,220,221اور کے پی پی 217  صوبائی اسمبلی کے بھی امیدوار ہونگے۔

جبکہ پارٹی سربراہ عمران خان قوم اسمبلی کے چار حلقوں سے انتخاب لڑیں گے۔