بینرزاتارنے پر پیپلز پارٹی، ایم ایم اے اور مسلم لیگ ن نے الیکشن کمیشن سے مشترکہ احتجاج

 
0
392

کراچی ، جون  29 (ٹی این ایس):  کراچی میں انتخابی مہم کے لیے سیاسی پارٹیوں کی جانب سے لگائے گئے بینرزاتارنے پر پیپلز پارٹی، ایم ایم اے اور مسلم لیگ ن نے الیکشن کمیشن سے مشترکہ احتجاج کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیاسی حریفوں نے ایک ساتھ الیکشن کمشنر سندھ سے ملاقات کی اور بینرز اتارے جانے پر احتجاج ریکارڈ کرایا۔

اس موقع پر پی پی پی کے رہنما سعید غنی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو شہر میں جھنڈے اور بینرز اتارنے سے قبل سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینا چاہیئے تھاجبکہ ایم ایم اے کے حافظ نعیم نے کہا کہ اقدام نا مناسب ہے۔

ادھر چیف الیکشن کمشنر سندھ یوسف خٹک کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز نے ضابطہ اخلاق کے خلاف لگے ہوئے پوسٹرز اور بینرزہٹانے کے خلاف آپریشن کیا ہے۔